مہر خبررساں ایجنسی نے ہاآرٹض کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کی غاب صہیونی حکومت نے اپنے زیر قبضہ مغربی علاقے میں فلسطینیوں کے پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے پر پابندی لگادی ہے۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق ہر روز سیکڑوں فسلطینی پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے تلاش معاش کی خاطر اسرائیلی علاقوں اور فلسطین میں آباد غیر قانونی یہودی بستیوں کا رخ کرتے ہیں تاہم یہودی آباد کاروں کا مطالبہ تھا کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ سفر کرتے ہوئے خوف زدہ رہتے ہیں اور انہیں ہمیشہ کسی ناخوشگوار واقعے کا خدشہ رہتا ہے اس لئے ان کے یہودیوں کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر پر پابندی عائد کی جائے، جس پر اسرائیلی وزارت دفاع نے فلسطینیوں کے بسوں میں سفر پر پابندی عائد کردی ہے جس کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔
مہر نیوز/27 اکتوبر/ 2014 ء :اسرائیل کی غاب صہیونی حکومت نے اپنے زیر قبضہ مغربی علاقے میں فلسطینیوں کے پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے پر پابندی لگادی ہے۔
News ID 1843155
آپ کا تبصرہ